،ججوں کیساتھ بدتمیزی کی شکایات پرراولپنڈی میں وکلاء کی ہڑتال

،ججوں کیساتھ بدتمیزی کی شکایات پرراولپنڈی میں وکلاء کی ہڑتال

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) ماتحت عدلیہ کے ججوں کے ساتھ بد تمیزی کر نے کی شکایات کا نوٹس لینے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج صوبہ بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی وکلاء نے ہڑتال کی عدالتی بائیکاٹ کے اعلان کی وجہ سے راولپنڈی کی مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے بغیر کسی کاروائی کی آئندہ سماعت تک کاروائی ملتوی ہوگئے عدالتی بائیکاٹ کے باعث وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ججز سے بد تمیزی کر نے والے دو سنئیر وکلاء کو شو کاز نوٹس دینے پر لاہور ہایکورٹ اور وکلاء تنظیمون کے درمیاں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اگر ہائیکورٹ اور پنجاب بارکونسل کے درمیاں اختلافات ختم نہ ہوئے تو وکلاء کی طرف سے کوئی بھی بڑی تحریک شروع ہوسکتی ہے وکلاء رہنماؤن نے کہا کہ کیونکہ پورے ملک میں وکلاء تنظیموں کے سالانہ انتخابات کا سلسلہ اکتوبر کے مہینے سے شروع ہوجاتا ہے وکلاء کی انتخابی مہم بھی عروج پر ہوتی ہے جسکی وجہ سے عام دنوں کی نسبت زیادہ وکلاء پر جوش نظر آتے ہیں تو پنجاب بھر میں وکلاء تحریک شروع ہوجائیگی جسکی وجہ سے نیا بحران پیدا ہوجائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر