تمام مکاتب فکر کے علما کرام کا اجلاس آج ہوگا
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی زیر صدارت میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکہنے والے علما کرام کا اجلاس آج (اتوار) سندھ سیکریٹریٹ میں ہوگا۔اجلاس محرم الحرام کی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال برقرار رکہنے کے لیے بلایا گیا ہے۔ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ اجلاس میں 8،9،10 محرم الحرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائیگا اور سیکیورٹی کے حوالے سے علما کرام کہ تحفظات کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔ معاون خصوصی برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرونے کہا کہ گذشتہ روز کراچی میں ہونے والے واقعات ایک سوچی سمجھی سازش تھے۔ شہر میں فائرنگ کے واقعات کے نتیجے میں ہلاکتوں اور شہریوں کے زخمی ہونے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں۔ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکہنے والے علما کرام نے امن وامان برقرار رکہنے کے لئے سندھ حکومت کے ساتھ یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے مزید کہا کہ محرم الحرام کہ موقعی پر سندھ میں دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں خطرات سے نمٹنے کے لئے پولیس،رینجرز اور حساس ادارے متحرک ہیں۔