’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ مقبوضہ کشمیر سے بھارت بھیجے جانیوالے سیبوں پر تحریر

’’ہم آزادی چاہتے ہیں‘‘ مقبوضہ کشمیر سے بھارت بھیجے جانیوالے سیبوں پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) زیادہ عرصہ نہیں ہوا کہ جب بھارت نے پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے کبوتروں اور غباروں پر نفرت بھرے پیغامات کا واویلا کیا تھا لیکن مقبوضہ کشمیر کے شہریوں نے بھارت بھیجے جانے والے سیبوں پر ایسی بات لکھ دی کہ بھارتیوں کے ہاتھوں کے طوطے جائیں گے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق سرسا کے ایک رہائشی پریاگ کے ساتھ یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت پیش پر آیا جب وہ مقامی فروٹ مارکیٹ میں سیب خریدنے گیا۔جب پریاگ نے ایک خانچہ فروش سے سیبوں کا بھرا تھیلا کھولا تو اندر سے ایسے سیب نکلے کہ وہاں موجود سب بھارتی دیکھتے ہی رہ گئے اور شرم کے مارے پانی پانی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق جب اس تھیلے سے سیب نکالے گئے تو ان پر کالے رنگ کی سیاہی سے لکھا ہوا تھا "بھارتی کتو واپس چلے جاو ،ہم آزادی کے سپاہی ہیں،ہم آزادی چاہتے ہیں"پریاگ نے فوری طور پر سرسا کے مقامی پولیس اسٹیشن کے آفیسر کو یہ بات بتائی جس پر ایس ایچ او گردیال سنگھ نے کہا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کشمیر سے آئے ان تمام سیبوں کی کھیپوں کا ذریعہ کون ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ لگا ہے کہ راجندر یہ تمام سیب راجو آڑوڑا نامی شخص سے خریدتا ہے جو مختلف جگہوں سے سیبوں کی تجارت کرتا ہے۔ایس ایچ او گردیال سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ بات توواضح ہے کہ ان سیبوں کو کشمیر سے براہ راست تاجروں اور کاشتکاروں کے ذریعے منگوایا گیا ہے،تاحال کسی بھی حقیقی تاجر اور سیبوں کی خریدو فروخت کرنے والوں کا پتہ نہیں لگایا جاسکا۔