پشاور ،محرم الحرام اندرون شہر مکمل طور پر سیل کردیا گیا

پشاور ،محرم الحرام اندرون شہر مکمل طور پر سیل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) صو بائی دارلحکو مت پشاور میں محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع کے پیش نظر اندرون شہر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کوہاٹی گیٹ ،کوچی بازار، قصہ خوانی بازار،مسگراں اور پیپل منڈی سمیت دیگر مقامات پر بڑے جنگلے لگاکر شہر کو مکمل طور پر بند کرتے ہوئے لگائے گئے خفیہ کیمروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اور صوبائی حکومت کے حکام کی ہدایت پر امسال محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی اداروں نے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ،جسکے تحت پانچویں محرم الحرام کی رات سے شہرمیں افغان مہاجرین سمیت دیگر شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے شہر کو مکمل طور پر سیل کردیا گیاہے اور کوہاٹی گیٹ،کوچی بازار،قصہ خوانی بازار،مسگراں بازار،پیپل منڈی سمیت اندرونی شہر کے داخلی راستوں پر بڑے بڑے جنگلے لگادیئے گئے ہیں اور کسی غیر متعلقہ افرادکو ان علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیاگیاہے اور شہر کے مختلف مقامات پر سیکورٹی کے پیش نظر لگائے گئے خفیہ کیمروں کی سختی سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔