قبائل اور ایف آر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، گورنر اقبال ظفر جھگڑا

قبائل اور ایف آر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، گورنر اقبال ظفر جھگڑا

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ٹانک کے رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد بھٹنی کی گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا سے ملاقات ‘گورنر کا علاقائی مسائل اور بالخصوص ضلع ٹانک سے متصل ایف آر کے مسائل سے اگاہ کیا ‘گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا کی مسائل کے حل کی یقین دہانی‘تفصیلات کے مطابق ٹانک سے صوبائی اسمبلی کے ممبر محمود احمد بھٹنی نے گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ایف آر ٹانک اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا جس پر گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے انہیں ان کے بتائے گئے مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قبائلی اور نیم قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجید ہ اقدامات کر رہی اور وہاں پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائے جانے کیساتھ ساتھ امن و امان کی بحالی اور علاقہ کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ یہ علاقے ترقی کی دوڑ میں دیگر ترقیافتہ علاقوں کیساتھ قدم سے قدم ملا کر چل سکیں اور ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی محرومیوں کا نہ صرف ازالہ ہو سکے بلکہ یہ قومی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں ۔گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑا نے کہا کہ ٹانک ایف آر اور دیگر متصل قبائلی و نیم قبائلی علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں اور اس ضمن میں محمو داحمد بھٹنی نے جن مسائل کی نشاندہی کی ہے اس کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے تاکہ دور دراز کے یہ علاقے کسی بھی قسم کی محرومی کا شکار نہ ہو ں اور یہاں کے بسنے والے لوگ قومی ترقی میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر سکیں ۔اس موقع پر محمود احمد بھٹنی کے ہمراہ قبائلی رہنما اسرار احمد بھٹنی المعروف اسرائیل خان بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ اول