لنڈی کوتل ، مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے5افراد جاں بحق
خیبر ایجنسی(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد دم توڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے نیکی خیل میں افسوس ناک واقعہ صبح سویرے پیش آیا جہاں ایک بوسیدہ مکان کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی۔ واقعہ میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے، خاصہ دار فورس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے لاشیں نکال لیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔