”میتھیو“ کی تباہ کاریاں جاری ،ہلاکتوں کی تعداد1ہزار تک پہنچ گئیں ،ہرطرف بربادی ہی بربادی
ہیٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیٹی سمیت مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان میتھیو کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعدا د اب ایک ہزار تک پہنچ گئی ہے، لاکھوں افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سمندری طوفان میتھیو امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچانے کے بعد شمالی کیرولینا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا گیاہے لیکن کیٹیگری چار میں سے کم ہوکر ایک درجہ ہونے سے کم جانے و مالی نقصان ہوا۔ شدید طوفان و بادو باران اور حادثات کے بعد ریاست فلوریڈا میں چار افراد ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریاست جارجیا میں تیز ہوا کے باعث درخت گرنےاور دیگر حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔اس طرح شمالی کیرولینا میں بھی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔حکام نے متاثرہ علاقوں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے لیکن گھر چھوڑنے سے انکار کرنے والے لاکھوں افراد بجلی اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔