کیلی فورنیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک

کیلی فورنیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک
کیلی فورنیا میں فائرنگ،2پولیس اہلکار ہلاک

  

کیلی فورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ پام اسپرنگس کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس پر فائرنگ کردی، واقعہ میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، ایک زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیر لیا تاہم حملہ آوروں کا سراغ نہیں مل سکا۔

مزید : بین الاقوامی