شام میں جنگ بندی،روس نے قرارداد5ویں بار بھی ویٹو کردی

شام میں جنگ بندی،روس نے قرارداد5ویں بار بھی ویٹو کردی
شام میں جنگ بندی،روس نے قرارداد5ویں بار بھی ویٹو کردی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)وس نے اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے۔سلامتی کونسل میں یہ قرارداد فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ قرارداد میں حلب کے اندر فضائی حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائیوں کا آغاز ہوسکے۔ قراداد کے حق میں11ووٹ آئے، جبکہ چین غیر حاضر رہا اور روس نے اپنا ویٹو کا حق استعمال کیا۔ روس نے پانچویں بار اقوام متحدہ میں پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی