کراچی،جعلی مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت،2پولیس اہلکار گرفتار

کراچی،جعلی مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت،2پولیس اہلکار گرفتار
کراچی،جعلی مقابلے میں طالبعلم کی ہلاکت،2پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پولیس نے نیپا چورنگی گلشن اقبال کے قریب جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو ہلاک کرنے والے دو اہلکاروں کوگرفتارکرلیا گیا ہے، آئی جی سندھ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔گلشن اقبال کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب جمعے کے روز پولیس مقابلہ ہوا جس میں عتیق نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ لیکن سارا نقشہ ا±س وقت بدل گیا، جب عتیق کے کزن عزیزاللہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر عتیق کے ساتھ لنگویج سینٹر سینٹر جارہا تھا۔عزیزاللہ کے مطابق پولیس نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا اور بلاجواز فائرنگ کردی۔ عتیق رینجرز کالج میں سکینڈ ایئر کا طالب علم تھا۔ گرفتار کیے گئے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -