”کوہ مراد“ مقدس مقام ، مصنوعی کعبہ بنا کر حج کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ذکری فرقے کی وضاحت

”کوہ مراد“ مقدس مقام ، مصنوعی کعبہ بنا کر حج کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ذکری ...
”کوہ مراد“ مقدس مقام ، مصنوعی کعبہ بنا کر حج کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں،ذکری فرقے کی وضاحت

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ذکری فرقے کی نمائندہ تنظیم الذاکرین ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ذکری مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بلوچستان میں مصنوعی خانہ کعبہ بناکر طواف اور مناسک حج کی ادائیگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے،فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دیگر فرقوں کی طرح ذکری مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اسلام کے پیروکار ہیں اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کو ہی اللہ کا آخری نبی مناتے ہیں، حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے بھی حجاز مقدس جاتے ہیں ۔ذکری فرقے کے رہنما سید عبدالکریم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ”کوہ مراد“ان کا ایک مقدس مقام ہے جہاں ذکری افراد اجتماعی عبادت کی غرض سے 27رمضا ن المبارک کو جمع ہوتے ہیں،وہاں حج کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید : قومی