نیویارک، ٹرین پٹری سے اتر گئی،29مسافر زخمی

نیویارک، ٹرین پٹری سے اتر گئی،29مسافر زخمی
نیویارک، ٹرین پٹری سے اتر گئی،29مسافر زخمی

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیویارک کے نیو ہائیڈ پارک کے قریب مسافر ٹرین مرمتی ٹرین سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی، حادثے میں 29مسافر زخمی ہوگئے، مرمتی ٹرین میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 9بجے پیش آیا، ٹرین میں مجموعی طور پر 600مسافر سوار تھےجس کی پہلی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔حادثے کے باعث دونوں ٹریکس پر ٹرین سروس معطل کر دی گئی۔

مزید : بین الاقوامی