مصر کے مفتی شیخ احمد طیب بااثر ترین مسلم شخصیت، پاکستان کے تقی عثمانی چھٹے نمبر پر

مصر کے مفتی شیخ احمد طیب بااثر ترین مسلم شخصیت، پاکستان کے تقی عثمانی چھٹے ...
مصر کے مفتی شیخ احمد طیب بااثر ترین مسلم شخصیت، پاکستان کے تقی عثمانی چھٹے نمبر پر

  

عمان (صباح نیوز) اردن کے رائل سٹرٹیجک سٹڈی سنٹر نے مسلم ممالک کی 500 بااثر شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق مصر کے جامعہ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شیخ محمد طیب پہلے نمبر پر ہیں۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوسرے نمبر پر، سعودی فرمانروا شاہ سلمان تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس فہرست کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی مسلم دنیا کی بااثر شخصیات پر چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے مفتی تقی عثمانی چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان آٹھویں نمبر پر فائز ہیں۔ 5ویں نمبر پر مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم 7ویں نمبر پر آیت اللہ علی سیستانی 9ویں نمبر پر شیخ عبداللہ بن بیعہ ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

تبلیغی جماعت پاکستان کے امیرحاجی محمد عبدالوہاب دسویں، مصری صدر عبدالفتاح السیسی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہیں۔ 2016ءمیں جاری ہونیوالی اس فہرست میں 32 نئے چہرے شامل ہوئے ہیں۔ بھارت سے 22 شخصیات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 500 مسلم شخصیات میں سب سے زیادہ تعداد امریکی مسلمانوں کی ہے۔ فہرست میں پاکستان کے 33 سعودی عرب کے 32 مصر کے 27 اور برطانیہ کے بھی 27 مسلمان شخصیات شامل کی گئی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی