نئی دہلی ائیر پورٹ پر تابکارمادے کے خارج ہونے کی اطلاع

نئی دہلی ائیر پورٹ پر تابکارمادے کے خارج ہونے کی اطلاع
نئی دہلی ائیر پورٹ پر تابکارمادے کے خارج ہونے کی اطلاع

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ائیر پورٹ پر سامان سے تابکاری مادے کے خارج ہوگیا جس پر ائیر پورٹ انتظامیہ میں افراتفری مچ گئی.

مسعود اظہر کے خلاف پابندی کی درخواست، چین نے تکنیکی اعتراض پر بھارتی واویلا مسترد کر دیا

جنہوں نے فوری طورپر کارگو کمپلیکس کو خالی کر لیا ۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے اندرا گاندھی ائیر پورٹ کے کارگو ٹرمینل پر طبی شپمنٹ سے تابکاری مادے کا اخراج ہوا ہے ۔ ائیر پورٹ کے فائربریگیڈ عملے کو” T3کارگو ٹرمینل “سے 10بجکر45منٹ پر کال موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ کسی سامان سے تابکاری مادے کا اخراج ہو رہا ہے جس پر کارگو کمپلیکس کو خالی کرالیا گیا ۔بتا یا جا رہا ہے کہ تابکاری مادے کا اخراج جس طبی شپمنٹ میں ہوا ہے اسے ائیر فرانس طیارے سے لاکر کارگو ٹرمینل میں رکھا گیا تھا۔ایٹومک انرجی ریگولیٹری بورڈ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ تابکاری مادے کے اخراج کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی