بھارتی ظلم و بربریت، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا 24 اکتوبر کو سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان

بھارتی ظلم و بربریت، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا 24 اکتوبر کو سیز فائر ...
بھارتی ظلم و بربریت، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا 24 اکتوبر کو سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے سیز فائر لائن عبور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تمام کشمیریوں کو 24 اکتوبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

پیلٹ گن کے چھروں سے12سالہ جنید شہید، بھارتی فوج کی درندگی کی انتہاء، جنازے پر اندھا دھند فائرنگ سے درجنوں کشمیری زخمی ، ہنگامے پھوٹ پڑے

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کوتین مقامات پر سیز فائر لائن عبور کریں گے جس کا مقصد کشمیر کی صورتحال پر دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ اور میرپور سے کنٹرول لائن پار کرنے کی کوشش کریں گے اور اس مقصد کیلئے دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اکتوبر کو کنٹرول لائن کی جانب مارچ کریں۔

مزید : قومی /اہم خبریں