چوہدری منظور کو پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ واپس، قمرالزمان کائرہ کو عہدہ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں شروع

چوہدری منظور کو پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ واپس، قمرالزمان کائرہ کو عہدہ ...
چوہدری منظور کو پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ واپس، قمرالزمان کائرہ کو عہدہ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوششیں شروع

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی نے چوہدری منظور کو پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے قمرالزمان کائرہ کے سر پر پنجاب کی پگ رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے تنظیم نو کرتے ہوئے چوہدری منظور کو پنجاب کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا تھا جو واپس لے لیا ہے اور پنجاب کی پگ قمرالزمان کائرہ کے سر پر رکھنے کیلئے انہیں منانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری منظور کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ اس عہدے کیلئے موزوں ترین امیدوار قمرالزمان کائرہ ہی ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں