لاہور کے تاجروں نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

لاہور کے تاجروں نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا
لاہور کے تاجروں نے بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کردیا

  


لاہور(ویب ڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز ہال روڈ کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے اوربھارت کی کمپنیوں کے مواصلاتی آلات کو نذر آتش کرتے ہوئے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ہال روڈ پر مظاہرے کے دوران بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

پشاور میں ہندو برادری نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی اور انڈیا کے خلاف نعرے درج تھے۔ چارسدہ میں تاجروں نے زبر دست احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم کا پتلا اور بھارتی جھنڈا نذر آتش کرکے مودی سرکار کے خلاف جبکہ پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی۔ سوات میں گجربرادری نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاک فوج سے یکجہتی کا اظہارکیا۔باجوڑایجنسی میں تحریک انصاف نے ریلی کا اہتمام کیا۔

مزید : لاہور