اے این ایف علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی، ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد، ایک ملزم گرفتار

اے این ایف علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی، ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد، ایک ملزم ...
اے این ایف علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی، ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد، ایک ملزم گرفتار

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر کے 2 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این ایف حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران ملتان کے رہائشی ملزم محمد اکرم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ملزم ہیروئن کوالالمپور سمگل کررہا تھا۔

مزید : لاہور /اہم خبریں