گیار ہ سال قبل زلزلے میں بچھڑا بیٹا والدین کو مل گیا

گیار ہ سال قبل زلزلے میں بچھڑا بیٹا والدین کو مل گیا
گیار ہ سال قبل زلزلے میں بچھڑا بیٹا والدین کو مل گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) فیس بک نے گیارہ سال پہلے زلزلے میں بچھڑنے والا بیٹا والدین سے ملا دیا، 12سالہ نزاکت گجرات کی ایک فیملی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔8اکتوبر2005کے ہولناک زلزلے میں نزاکت والدین سے بچھڑ گیا۔ فیس بک پر لگی ایک پوسٹ کو دیکھ کر نزاکت کی بڑی بہن نے رابطہ کیا اورکچھ تصویریں دیکھ کر اپنے بھائی کو پہچان لیا۔ نزاکت ایک ہفتہ قبل اپنے والدین کے پاس پہنچا ہے۔ نزاکت سر پر زخم آنے کے باعث 6 ماہ دبئی میں زیر علاج رہا۔ وہاں سے واپس آیا تو گجرات چلا گیا جہاں ایک فیملی نے اسے اپنا بیٹا بنا لیا۔ زلزلے میں 23 سالہ نزاکت کے خاندان کے اکیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

مزید : لاہور