عمران خان کیلئے اردوان کی طرف سے ٹائی کا تحفہ

عمران خان کیلئے اردوان کی طرف سے ٹائی کا تحفہ
عمران خان کیلئے اردوان کی طرف سے ٹائی کا تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ٹائی کا تحفہ بھیجا ہے۔ ساتھ ہی انہیں ترکی کے دورے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔ عمران خان نے تحفے کے علاوہ دورے کی دعوت بھی قبول کرلی ہے۔

روزنامہ دنیا کی روپرٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ایک پارلیمانی وفد نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس میں تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صدر اور قومی اسمبلی کی رکن منزہ حسن بھی شامل تھیں۔ جب رجب طیب اردوان سے تعارف کرایا گیا تو انہوں نے عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ ترک صدر نے اسلام آباد میں ایک مسجد تعمیر کرانے کا بھی عندیہ دیا۔

مزید :

اسلام آباد -