یمن میں بمباری سے ہلاکتوں پر سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کی حامی بھر لی

یمن میں بمباری سے ہلاکتوں پر سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کی ...
یمن میں بمباری سے ہلاکتوں پر سعودی عرب نے امریکہ کے ساتھ مل کر تحقیقات کی حامی بھر لی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک )یمن میں باغیوں کے خلاف لڑنے والے سعودی اتحاد نے امریکہ کے ساتھ مل کر جنازے پر فضائی حملوں کی تحقیقات کرانے کے لیے حامی بھر لی ۔

یمن میں نماز جنازہ پر بمباری،160افراد ہلاک، اہم باغی کمانڈر بھی شامل

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحاد نے کہا ہے کہ صنعا میں جنازے پر بمباری سے 160ہلاکتوں کی خبر سے آگاہ ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ عرب اتحاد فوری طور پر اس حملے کی تحقیقات کرے گا جس میں جوائنٹ انسی ڈنٹ اسیس منٹ ٹیم اور امریکی ماہرین بھی شامل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ عرب اتحاد کی جانب آج ہونے والے فوجی آپریشنزکی تمام معلومات اور ڈیٹا تحقیقاتی ٹیموں کو دینے کے لیے تیار ہیں ۔عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل احمد الاسیری نے کہا کہ ہم شہریوں کو بمباری کی زد سے بچانے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ یمن میں اتحادی افواج کی نماز جنازہ کے دوران بمباری سے کم از کم 160افراد ہلاک اور 525 کے قریب زخمی ہو گئے ۔ اتحادی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حملہ اس وقت کیا جب لوگوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ کے لئے جمع تھی۔

مزید : قومی