رائیونڈ میں قومی ایئر لائن کے طیارے پر لیزر لائٹ مار ے جانے کا انکشاف

رائیونڈ میں قومی ایئر لائن کے طیارے پر لیزر لائٹ مار ے جانے کا انکشاف
رائیونڈ میں قومی ایئر لائن کے طیارے پر لیزر لائٹ مار ے جانے کا انکشاف

  


لاہور ( آن لائن ) لاہور رائیونڈ کی حدود میں کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پر لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز 306 جب رائیونڈ کی حدود سے گزری، تو جہاز کے کاک پٹ پر لیزر لائٹ ماری گئی، جس کی اطلاح پائلٹ نے سول ایوی ایشن حکام کو دے دی ہے۔ادھر جہاز 250 سے زائد مسافروں کو لیکر بخیریت لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔سول ایوی ایشن حکام کے کہنے پر پولیس نےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

مزید : لاہور