کار میں لفٹ دے کر 2اوباش افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

کار میں لفٹ دے کر 2اوباش افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی
کار میں لفٹ دے کر 2اوباش افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

  


گگومنڈی (ویب ڈیسک) کار میں لفٹ دے کر دو اوباش افراد کی گن پوائنٹ پر بار باری خاتون سے زیادتی۔ مسماة گلشن بی بی بس کے انتظار میں اڈا 11 ای بی پر کھڑی تھی کہ کار سوار ایک خاتون سمیت دو فراد نے لفٹ دے کر اسے ساتھ بٹھالیا۔ کار سوار دونوں افراد گن پوائنٹ پر فصلوں میں لے جاکر گلشن بی بی سے زیادتی کرتے رہے۔

روزنامہ پاکستان کی تازہ ترین اور دلچسپ خبریں اپنے موبائل اور کمپیوٹر پر براہ راست حاصل کرنے کیلئے یہاں کلک کریں‎

تھانہ گگومنڈی پولیس نے مسماة گلشن بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گاﺅں 9WB کی رہائشی مسماة گلشن بی بی زوجہ افتخار احمد بھٹی گزشتہ روز تعویز لینے کیلئے چک نمبر 111 ای بی گئی اور واپسی کلئے بس کے انتظار میں اڑا 111 پر کھڑی تھی کہ قریب چھ بجے شام کار میں سوار ایک خاتون اور دو افراد آگئے اور لفٹ دے کر اسے ساتھ بٹھالیا۔ گلشن بی بی نے بتایا کہ میرے کار میں بیٹھتے ہی کار سوار ایک شخص نے پسٹل نکال کر میری کنپٹی پر تان لیا اور جی ٹی روڈ پر اڈا طفیل آباد کے نزدیک مجھے فصل مکئی میں لے گئے جہاں گن پوائنٹ پر دونوں اوباش افراد نے میرے ساتھ باری باری زیادتی کرتے رہے۔میری حالت غیر ہونے پر ویرانے میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایک خاتون سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔

مزید : جرم و انصاف