لوگو ہٹائے نہ نمبر پلیٹیں تبدیل کیں، پنجاب پولیس کی 38گاڑیاں جوں کی توں نیلام، دہشتگردی میں استعمال کا خدشہ

لوگو ہٹائے نہ نمبر پلیٹیں تبدیل کیں، پنجاب پولیس کی 38گاڑیاں جوں کی توں ...
لوگو ہٹائے نہ نمبر پلیٹیں تبدیل کیں، پنجاب پولیس کی 38گاڑیاں جوں کی توں نیلام، دہشتگردی میں استعمال کا خدشہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشتگردی کی روک تھام کی ذمہ دار پنجاب پولیس کی انتہائی خوفناک غفلت سامنے آگئی جس کے باعث اس کی اپنی ہی فروخت کردہ گاڑیوں کے دہشتگردی میں استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی ”اب تک “ کے مطابق پنجاب پولیس نے تھانوں میں استعمال ہونےوالی پولیس موبائل کی نیلامی کرکے عام شہریوں کو فروخت کردی ہیں۔ لاہور میں لوگو،رنگ اور نمبر پلیٹ تبدیل کئے بغیر 38 گاڑیاں نیلام کی گئیں، جو اب بہاولپور میں ایک شوروم پر جوں کی توں فروخت کے لئے رکھی ہیں۔ان پولیس موبائلز کے ماہ محرم میں دہشتگردی کی واردات میں استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے،جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے اور گاڑیوں سے لوگو اور نمبر پلیٹس ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : قومی