تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، خطرناک خبرآگئی ، امریکی جنگی جہازوں نے بم برساناشروع کردیئے

تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، خطرناک خبرآگئی ، امریکی جنگی جہازوں نے بم ...
تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، خطرناک خبرآگئی ، امریکی جنگی جہازوں نے بم برساناشروع کردیئے

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) تیسری عالمی جنگ کے خدشے کی وجہ سے امریکہ نے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس کے سٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس ایٹمی جنگی طیاروں نے ’فرضی ایٹمی ہتھیار‘ گرادیئے جس کی پینٹاگون کے حکام نے بھی تصدیق کردی اور بتایاہے کہ واشنگٹن جنگ کا محور ہوسکتاہے اور اس سلسلے میں بمبارطیاروں سے نیوکلیئرہتھیارٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

نئی دہلی ائیر پورٹ پر تابکارمادے کے خارج ہونے کی اطلاع

برطانوی میڈیا کے مطابق نیواڈا کے علاقے میں بی ۔ٹوایس استعمال کیاگیا جہاں گزشتہ ہفتے کے اوائل میں دو بی 61نیوکلیئربموں کی ’ڈمی‘ سے ہدف کو نشانہ بنایاگیا۔سردجنگ کے زمانے میں استعمال ہونیوالا یہ 700پاﺅنڈ وزنی بم اب اپ گریڈ کیاجارہاہے ، میدان جنگ کا یہ ایٹمی ہتھیار بڑے پیمانے پرہونیوالے حملے کو روکنے کیلئے استعمال کیاجاسکتاہے ۔

اپنے ایک بیان میں نیشنل نیوکلیئرسیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے کہا’پرواز کی ٹیسٹنگ کا بنیادی مقصد جنگی حالات میںکارکردگی ، ہدف کی درستگی اوراعتمادکا جائزہ لینا ہے‘۔

یہ خبرایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب شام اور مشرقی یورپ کے معاملات پر روس اور نیٹو کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے جبکہ روسی دفاعی نظام شام منتقلی کی بھی اطلاعات ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی