عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑنے کاایجنڈاپورا کرنے پر اسحاق ڈار کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا : مسرت چیمہ

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑنے کاایجنڈاپورا کرنے پر ...
عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو قرضوں میں جکڑنے کاایجنڈاپورا کرنے پر اسحاق ڈار کو ایوارڈ کیلئے نامزد کیا : مسرت چیمہ

  

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اسحاق ڈار کو معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر نہیں بلکہ پاکستان کو بیرونی قرضوں میں جکڑنے پر جنوبی ایشیاء کے بہترین وزیر خزانہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ،عمران خان عاشورہ محرم کے بعد ملک گیر دورے کر کے عوام کو 30اکتوبرکے احتجاج کیلئے متحرک کرینگے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پارٹی دفترمیں خواتین کارکنوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی احتساب تحریک سے عوام میں کرپشن کے خلاف شعور اجاگرہواہے اور اس کے بعدسے حکمرانوں کی راتوں کی نیندیں اڑ ی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے 30اکتوبر کو اسلام آباد میں کرپشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے ساتھ ہی حکمرانوں کے دل میں عوام کا دردجاگ اٹھا ہے ۔ پنجاب کے حکمران سوارب کے پیکج کا بارباراعلان کر کے کسانوں کو بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔ گورنر ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں بھی بزنس کمیونٹی نے ملک کی ڈوبتی معیشت کیوجہ سے حکومت کو شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مسرت چیمہ نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارو ں نے اسحاق ڈار کو کیوں جنوبی ایشیاء میں بہترین وزیر خزانہ کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔اسحاق ڈارکو عالمی مالیاتی اداروں کے پاکستان کو قرضوں میں جکڑنے کے ایجنڈے کی تکمیل کے باعث اس سے نوازاجارہاہے۔ لیکن حکمران سن لیں عوام کو قرضوں میں جکڑنے والے جلد انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے اور عوام ان سے لوٹ مار کی پائی پائی وصول کریں گے۔

مزید : لاہور