ایف آئی اے نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا

ایف آئی اے نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا
ایف آئی اے نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا

  

فیصل آباد(آن لائن )ایف آئی اے نے مختلف مقامات سے خاتون سمیت چار انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان کے خلاف مقدمات درج تھے ، آن لائن کے مطابق ایف آئی اے پولیس نے جھنگ سے رضوانہ نامی اشتہاری ملزمہ کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے آصف کو آسٹریلیا بھجوانے کا جھانسہ دیکر پانچ لاکھ روپے وصول کئے ہیں ، میانوالی سے عبدالکریم کو حراست میں لیا گیا ہے ، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے سردار ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے خضر حیات اور زاہد کو یورپ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 23لاکھ روپے بٹورے تھے ، سمندری سے عابد کو گرفتار کیا گیا ہے جس نے سعودی عرب بھجوانے کا جھانسہ دیکر اشرف سے اڑھائی لاکھ روپے حاصل کر رکھے تھے ۔

مزید : فیصل آباد