یقین ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک بار پھر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی: انضمام الحق

یقین ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک بار پھر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل ...
یقین ہے کہ پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک بار پھر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گی: انضمام الحق

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق پرامید ہیں کہ پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز جیت کر ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کو 2-2 سے برابر کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی تاہم کچھ ہی دنوں بعد بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

شاباش ٹیم پاکستان،ٹیسٹ کے نمبر ون سکواڈ کو آئی سی سی ٹرافی مل گئی

انضمام الحق نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کو بھی مایوسانہ قرار دیا اور کہا کہ ”2007ءسے اب تک پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے بھارت کے انکار پر کوئی کیا کہہ سکتا ہے، میرے لئے یہ بہت مایوس کن ہے کیونکہ میں نے دونوں ملکوں میں کئی میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی ہے اور میں جانتا ہوں کہ پاک، بھارت میچ دنیائے کرکٹ اور دونوں ممالک کے عوام کیلئے کیا اہمیت رکھتے ہیں۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے لیکن پاکستان اب بھی ٹیسٹ سیریز جیتنے اور بھارت سے پہلی پوزیشن چھیننے کی قابلیت رکھتا ہے۔“

بھارت نیوزی لینڈ کو سیریز میں شکست دینے کے بعد ریکنگ میں پہلے نمبر پر آ گیا ،پاکستان کا دوسر ا درجہ

آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ ”ہم نے جب بھی آسٹریلیا کا دورہ کیا تو باﺅنسی وکٹوں کے باعث بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ لیکن میرے خیال سے اب تمام بورڈز مخصوص وجوہات کی بناءپر ٹیسٹ میچ 5 روز تک جاری رہنے کے خواہشمند ہیں اور ان دنوں آسٹریلیا کی وکٹیں بھی اتنی باﺅنسی نہیں ہیں۔ اس مرتبہ ہمارے پاس آسٹریلیا کو انہی کی وکٹوں پر ہرانے کا سنہری موقع ہے۔“

مزید : کھیل