عمران خان اسلام آباد بند کرنے کے لیے کوئی تالہ لینے لندن جا رہے ہیں :ایاز صادق

عمران خان اسلام آباد بند کرنے کے لیے کوئی تالہ لینے لندن جا رہے ہیں :ایاز صادق
عمران خان اسلام آباد بند کرنے کے لیے کوئی تالہ لینے لندن جا رہے ہیں :ایاز صادق

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد بند کرنے کے لیے کوئی تالہ لینے لندن جا رہے ہیں ،سب کو پتہ ہے کہ لندن میں کون کون اکٹھا ہو رہا ہے،پہلے بھی لندن میں ہی سازش تیار کی گئی تھی ۔ان کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے احتجاج نہیں دیکھے ،پیپلز پارٹی نے کوڑے کھائے اور ن لیگ کے لیڈروں نے جیلیں کاٹیں ہیں،اب احتجاج کرنے والوں نے تو وہ دور ہی نہیں دیکھا جب جیلوں میں ڈالا جاتا ہے۔

عمران خان نے سیاسی کزن کو منانے کیلئے جہانگیر ترین،چوہدری سروراور شیخ رشید کو ٹاسک دیدیا

لاہور میں سمن آباد کے دورے کے دوران میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لند ن میں ملاقات اور سی پیک پر تنقید ساتھ ساتھ چل رہی ہے، اقتصادی راہداری کاجو راستہ پہلے تھا اب بھی وہی ہے ۔ایاز صادق نے کہا کہ پاناما لیکس سمیت تمام آ ف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے لیے تیار ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک جماعت نہیں آئی ،بھارت اور کشمیر کے معاملے پر سب متحد ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمن آباد میں پینے کے پانی کا منصوبہ 95فیصد تک مکمل ہوچکا ہے ۔

مزید : قومی