جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ،ان میں اور عمران خان میں یہی فرق ہے: شاہد آفریدی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے ،ان میں اور عمران خان میں یہی فرق ہے، پشاور زلمے کا صدر بننے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی صاحب ہمارے بڑے ہیں، میراان سے ملنے کا پروگرام ہے،پاکستان سپر لیگ میں ضرور شرکت کروں گا۔کل سے باو¿لنگ اور بیٹنگ پریکٹس شروع کردو ںگا،پاکستان سپر لیگ سے نیا ٹیلینٹ سامنے آئے گا۔مجھے عوام سے جو پیار اور محبت مل رہی ہے وہ کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے الوداعی میچ ملے یا نہ ملے اس سے فرق نہیں پڑتا،مجھے جو عزت ملی وہ کافی ہے۔اللہ نے جو مجھے نام دیا وہ تھا، ہے اور رہے گا۔جاوید میاں داد کو ہمیشہ پیسوں کا ہی مسئلہ رہا ہے،اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہیے تھی۔ان کاکہناتھاکہ پشاور زلمے کا صدر بننے کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں ، پی ایس ایل نے نیا ٹیلنٹ تلاش کیا ہے اور مزید سامنے آئے گا۔