عمران خان کا ایجنڈاکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناءاللہ

عمران خان کا ایجنڈاکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناءاللہ
عمران خان کا ایجنڈاکسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا اسلام آباد کو بند کرنے ایجنڈاکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،پنجاب بھرمیں سیکیورٹی کے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد کوبندکرناپاکستان کوبند کرنے کے مترادف ہے،یہ کام کسی بھی صورت نہیں کرنے دیں گے۔اسلام آباد میں دھرنے کے دن لاکھوں لوگ ان کے ساتھ نہیں بلکہ انھیں روکنے کے لئے نکلیں گے۔سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے پنجاب بھر میں سخت انتظامات کر لئے گئے ہیں۔

مزید : فیصل آباد