شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ،وہ میچ فکسر ہے،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : جاوید میانداد

شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ،وہ میچ فکسر ہے،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : ...
شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ،وہ میچ فکسر ہے،گواہ ہوں اس نے میچ بیچے : جاوید میانداد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق کرکٹر جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ تو فکسر ہیں ، انہیں ساری دنیا جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔
تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی سینچری کروائی تھی،ساری دنیا عمران خان کو اور مجھے جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے،ان کو معافی مانگنا پڑے گی۔شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے ، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی۔شاہد آفریدی کی جانب سے انٹر نیشنل میچ مانگا گیا تھا، ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا۔شاہد آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو وقت پر کرکٹ چھوڑ دیتا ہے،اگر پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں کرکٹ کھیلتا رہتا۔اگر مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں کبھی بھی کرکٹ بورڈ کونہ چھوڑتا۔ کرکٹ میں صرف اچھی کارکردگی والا ہی کھیلے گا،کسی کو بھی ایسے ہی انٹر نیشنل میچ نہیں کھلایا جا سکتا۔
انہوں نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی تو فکسر ہے اور اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے،انہیں ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔اگر شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ دیا گیا تو بعد میں ہر کرکٹرکہے گا کہ اسے بھی فیئر ویل میچ دیا جائے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے میانداد کے متعلق کہا تھا کہ انہیں ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے۔

شاہد آفریدی کا مکمل بیان پڑھنے کے لئے کلک کریں

مزید :

کھیل -