اسحاق ڈارمعیشت کے استحکام، عوام کی خوشحالی کے لئے کام جاری رکھیں :صدر ممنون حسین

اسحاق ڈارمعیشت کے استحکام، عوام کی خوشحالی کے لئے کام جاری رکھیں :صدر ممنون ...
اسحاق ڈارمعیشت کے استحکام، عوام کی خوشحالی کے لئے کام جاری رکھیں :صدر ممنون حسین

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرممنون حسین نے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر اسحاق ڈار کو مبارک باد دی،ایوارڈاسحاق ڈار کی بہترین پالیسیوں کا اعتراف ہے۔

جیو نیوز کے مطابق ممنون حسین نے ٹیلی فون کر کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں معیشت کے استحکام اور عوام کی خوشحالی کے لئے مزید کام جاری رکھنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اس ایوارڈ کے حقدار تھے، انہوں نے پاکستان کی معیشیت کو پروان چڑھایا ہے۔یاد رہے کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کی طرف سے بہترین وزیر خزانہ کا ایوارڈ اسحاق ڈار کو دیا گیا تھا۔

مزید تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مزید : اسلام آباد