ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ریکارڈنگ منظر عام پر، اپنی ہی بیٹی کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سن کر شیطان بھی شرماجائے، امریکہ میں بھی ہنگامہ ہوگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ریکارڈنگ منظر عام پر، اپنی ہی بیٹی کے بارے میں ایسی ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور ریکارڈنگ منظر عام پر، اپنی ہی بیٹی کے بارے میں ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ سن کر شیطان بھی شرماجائے، امریکہ میں بھی ہنگامہ ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں اور سیاہ فام امریکیوں کے خلاف زہر آلود نظریات سے تو ہر کوئی واقف ہے لیکن وہ اپنی ہی نوجوان بیٹی کے بارے میں جو غلیظ خیالات اور خواہشات رکھتے ہیں وہ جان کر آپ کو قربِ قیامت کا یقین آ جائے گا۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2003ءمیں مقبول ریڈیو پروگرام ”ہاورڈ سٹرن شو‘ ‘میں میزبان سے کہا کہ ”آپ کو پتا ہے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک کون ہے؟ اسے میں ہی دنیا میں لایا ہوں، اس کا نام ایوانکا ہے، میری بیٹی ایوانکا۔ وہ چھ فٹ قد اور شاندار جسم کی مالک ہے اور بھرپور جنسی کشش رکھتی ہے۔“اسی طرح 2006ءمیں ٹی وی پروگرام ”دی ویو“ میں ایک انٹرویو کے دوران، جب ان کی بیٹی ایوانکا بھی ان کے ساتھ بیٹھی تھیں، انہوں نے کہا کہ ”میرا نہیں خیال کہ ایوانکا پلے بوائے میگزین کے لئے ماڈلنگ کرے گی، اگرچہ وہ ایک شاندار جسم کی مالک ہے۔ میرا خیال ہے کہ اگر یہ میری بیٹی نہ ہوتی تو میری محبوبہ ہوتی۔“
جریدے ”رولنگ سٹون“ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی بیٹی کے بارے میں ایک بیان یوں شائع کیاتھا کہ”اگر میں شادی شدہ نہ ہوتا اور ایوانکا میری بیٹی نہ ہوتی تومیری محبوبہ ہوتی۔“ ٹی وی میزبان وینڈی کے شو میں ایک مشترکہ انٹرویو کے دوران باپ بیٹی سے پوچھا گیا کہ ان کے درمیان مشترک بات کیا ہے۔اس پر ایوانکا نے بتایا کہ ”وہ اپنے باپ کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اور گالف کا شوق مشترک رکھتی ہیں۔“

خواتین سے متعلق آڈیو ٹرمپ کے گلے پڑ گئی، حمایت کرنیوالے بھی مخالف، دستبرداری کا مطالبہ،ری پبلکن امیدوار کا انکار
ہاورڈ سٹرن شو میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ کو بھی نہیں بخشا اور اس کے متعلق بھی انتہائی فحش گفتگو کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیٹی ایوانکا کی چھاتیوں کے متعلق بھی میزبان ہاورڈسٹرن سے بات چیت کی اور بتایا کہ ”ایوانکا نے کبھی اپنی چھاتی کی سرجری نہیں کروائی، اس کی چھاتی قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہے۔ ایوانکا میں اس وقت جتنی جنسی کشش ہے اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔ وہ حیران کن حسن کی مالک ہے۔“2006ءمیں سٹرن کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ”میں آج بھی 24سال کی کسی لڑکی سے جنسی فعل کرنا پسند کرتا ہوں۔“ واضح رہے کہ اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ کی عمر 60برس تھی۔سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا نشرنہ کیے گئے حصے کی ویڈیو بھی اب منظرعام پر آ گئی ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ میزبان کو بتاتا ہے کہ ”میں زیادہ تر نوجوان لڑکیوں کو ترجیح دیتا ہوں اور مجھ میں بہت زیادہ جنسی قوت ہے۔ میں نے پہلی بار ایک بہت کم عمر لڑکی کے ساتھ جنسی فعل کیا تھا۔ اس وقت میری عمر بھی 14سال تھی۔“ اس کے علاوہ بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جنسی زندگی کے بارے میں کھل کر بتایا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان ویڈیوز اور آڈیوز کے منظرعام پر آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسروں کے ساتھ ساتھ اپنی بیوی میلینیا اور پارٹی اراکین کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میلینیا کا کہنا تھا کہ ”اپنی بیٹی کے متعلق ڈونلڈ کا بیان ناقابل قبول ہے۔“ اس کے علاوہ درجن سے زائد ری پبلکن رہنماءبھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے ان انکشافات پر ڈونلڈ کے دفاع سے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور اس سے صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبرداری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ان ویڈیوز پر معافی تو مانگ لی ہے تاہم انہوں نے صدارتی امیدوار کی حیثیت سے دستبردار ہونے کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔