حافظ سعید کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے ،زرداری نواز مک مکاملک کے لئے خطرناک ،عمران خان کا اسلام آباد مارچ درست فیصلہ ہے :جمشید دستی

حافظ سعید کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے ،زرداری نواز مک مکاملک کے لئے خطرناک ...
حافظ سعید کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے ،زرداری نواز مک مکاملک کے لئے خطرناک ،عمران خان کا اسلام آباد مارچ درست فیصلہ ہے :جمشید دستی

  


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ زرداری اور نوازشریف کا کرپشن کیلئے مک مکا ملک کیلئے خطرناک ہے،عمران خان کے اسلام آبادمارچ کا فیصلہ درست ہے،محرم الحرام کے بعدحکمرانوں کی کرپشن کیخلاف جنوبی پنجا ب بھر میں دھرنے دیں گے،پاکستان نہیں انڈیا،سفارتی سطح پرتنہا ہورہا ہے،مسلم لیگ ن سے کشمیر کاز اور ملک میں کسی بھی طرح کی بہتری کی کوئی امید نہیں ہے،بھارت نے شیوسینا اور آرایس ایس جیسی تنظیموں کو کھلا چھوڑا ہوا ہے،بھارت کے کہنے پر اپنی جہادی تنظیموں پرپابندی نہیں لگائی جاسکتی،حافظ محمد سعید اور ان کے جیسی دوسری شخصیات اورجماعتوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر زندہ ہے ۔

مزید پڑھیں:پہلے حملہ نہیں کریں گے لیکن جنگ مسلط کی گئی تو پھر گولیاں بھی نہیں گنیں گے :بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان کو دھمکی

نجی خبر رساں ادارے ’’ آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ نوازشریف کو احتساب کے دائرے میں لانا ہوگا،پانامالیکس کا مسئلہ کوئی معمولی نہیں ہے،ایک شفاف کمیشن کی ضرورت ہے جو کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کو سزا بھی دے سکے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے سڑکیں بند ہوں گی تو اس کے ذمہ دار وزیراعظم ہی ہیں،بلاول اور زرداری کا ایجنڈہ ملک دشمنی ہے،پاناما لیکس کیخلاف تحریک میں عمران خان اپوزیشن کی صحیح جماعتوں کو ساتھ ملائیں تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے،محرم الحرام کے بعد کرپشن کیخلاف جنوبی پنجاب بھر میں دھرنے دیں گے،ملتان،بہاولپور،ڈی جی خان اور ڈی آئی خان کو بند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نوا زشریف اپنے آپ کو احتساب کیلئے کھڑا کریں ،نوازشریف کی دولت باہر پڑی ہے، پاناما پیپرزن لیگ کے ماتھے پرسیاہ داغ ہے،پاکستان کو لوٹنے والے معاشی دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے شیوسینا اور آر ایس ایس جیسی تنظیموں کے خلاف کبھی کاروائی نہیں کی،ہم کسی کے دباؤ پر اپنی تنظیموں پر پابندی نہیں لگا سکتے،جہادی تنظیمیں کشمیر میں پاکستان کی بقاء کیلئے لڑرہی ہیں،حافظ محمد سعید پاکستان کا فخر اور محب وطن شخصیت ہیں،مسلم لیگ ن سے کشمیر کاز اور ملک میں کسی بھی طرح سے بہتری کی کوئی امید نہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے کاروبار پاکستان سے باہرہیں،بھارت کشمیر میں ظلم کررہا ہے،سفارتی سطح پر پاکستان نہیں ،بھارت تنہائی کا شکار ہے،مسلم ممالک اپنا الگ اسلامی بلاک اور اقوام متحدہ بنائیں۔

مزید : ملتان