لندن کسی کو منانے نہیں آیا اور نہ ہی یہاں کوئی سیاسی سرگرمی ہوگی: جہانگیر ترین

لندن کسی کو منانے نہیں آیا اور نہ ہی یہاں کوئی سیاسی سرگرمی ہوگی: جہانگیر ...
 لندن کسی کو منانے نہیں آیا اور نہ ہی یہاں کوئی سیاسی سرگرمی ہوگی: جہانگیر ترین

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیر ترین نے کہا ہے کہمیں نجی دورے پر لندن آیا ہوں جبکہ میری فیملی پہلے سے یہاں موجود ہے۔ لندن کسی کو منانے نہیں آیا اور نہ ہی یہاں کوئی سیاسی سرگرمی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف جذبات اپنے عروج پر ہیں ،عمران خان کا کرپشن کے خلاف پیغام عوام کو سمجھ میں آگیا ہے۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین کے علاوہ بہت سے سیاسی رہنما لندن پہنچے ہیں جن میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ،پاکستان عوامی تحریک کے چیئر مین طاہر القادری اور چودھری سرور شامل ہیں۔

مزید : برطانیہ