کافی عرصے سے برداشت کر رہاتھا، جاویدمیاندادسے متعلق جو کچھ کہا اس پرافسوس ہے:شاہد آفریدی

کافی عرصے سے برداشت کر رہاتھا، جاویدمیاندادسے متعلق جو کچھ کہا اس پرافسوس ...
کافی عرصے سے برداشت کر رہاتھا، جاویدمیاندادسے متعلق جو کچھ کہا اس پرافسوس ہے:شاہد آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد لیجنڈری کرکٹر ہیں مگر انہوں نے مجھ پر ذاتی حملہ کیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ جا وید میاں داد لیجنڈری کرکٹر ہیں مگر انہوں نے مجھ پر ذاتی حملہ کیاہے،انہوں نے میرے بارے میں کافی سخت زبان استعمال کی ،کافی عرصے سے برداشت کررہا تھا پرہرچیز کی ایک حد ہوتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ جاویدمیاندادسے متعلق جو کچھ کہا اس پرافسوس ہے،جوکہا اس پرافسوس ہے لیکن میراردعمل بھی فطری تھا۔
واضح رہے کہ جاوید میاں داد نے کہا تھا کہ ہ یہ لوگ تو فکسر ہیں ، انہیں ساری دنیا جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔

مزید :

کھیل -