حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے کاروائی،4افراد گرفتار،2کلو بارودی مواد برآمد

حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے کاروائی،4افراد گرفتار،2کلو بارودی مواد ...
حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے کاروائی،4افراد گرفتار،2کلو بارودی مواد برآمد

  


راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہیڈحامد میں حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں 4 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ2 کلو بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کاروائی کے دوران مشکوک افراد سے 2 کلو بارودی مواد برآمدکیا گیا ہے ۔پکڑے جانے والے ملزمان نے یہ بارودی مواد کھیتوں میں چھپایا ہواتھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نا معلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی نا گہانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

مزید : راجن پور