آج جمہوریت کے نام پرآمریت کی تصویر نظر آ رہی ہے،خورشید شاہ
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے موجودہ حکومت پاکستان کوآمریت قرار دیتے ہوئے کہاکہ جمہوریت کالبادہ اوڑھے ڈکٹیٹربڑاخطرناک ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہاکہ آج جمہوریت کے نام پرآمریت کی تصویر نظر آ رہی ہے،جمہوریت کالبادہ اوڑھے ڈکٹیٹربڑاخطرناک ہوتا ہے،ڈکٹیٹرطاقت دکھانے کی کوشش میں خطرناک اقدامات لے لیتا ہے،آج جوبولے گا وہ نیب کے حوالے اورجولکھے گا آرٹیکل 6 لگے گا،حکومت کے اقدامات میں انتقامی سیاست نظر آرہی ہے ۔