وفاقی حکومت عوام کو سہولتیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے :نثار کھوڑو

 وفاقی حکومت عوام کو سہولتیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے :نثار کھوڑو
 وفاقی حکومت عوام کو سہولتیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے :نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو سہولتیں دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے آتے ہی عوام کے لیے بجلی اور پٹرول مہنگا کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’’ہم نیوز‘ کے مطابق لاڑکانہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ کھاد پر سبسڈی ختم کر دی گئی ہے، ڈی اے پی اور یوریا کھاد مہنگی کر کے کاشتکاروں کو بھی دبوچ لیا گیا ہے، حکومت نے 50 لاکھ گھر بنانے کی بات کی مگر دوماہ میں اس حوالے سے کوئی پالیسی نہیں دی گئی،سی این جی مہنگی ہونے کی وجہ سے سی این جی پمپس ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی نیب چیئرمین سے ملاقات شکوک و شبہات پیدا کرتی ہے، اگر شہباز شریف پر 10 ماہ پہلے سے مقدمہ چل رہا تھا تو ان کی گرفتاری بھی پہلے ہی ہونی چاہیے تھی، موجودہ حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرضہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ماضی میں عمران خان امداد لینے کے خلاف بات کیا کرتے تھے۔