آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے بعدسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 606 پوائنٹس کے اضافہ

آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے بعدسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 606 ...
آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکج کے اعلان کے بعدسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 606 پوائنٹس کے اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ 7 سیشنز کے بعد آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جہاں ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ 606 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوا۔

نجی ٹی وی چینل’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق کاروبار کے آغاز کے دوران انڈیکس نے 39 ہزار 27 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کیا تاہم دن کے درمیانی حصے میں انڈیکس 37 ہزار 898 پوائنٹس کی سطح پر آگئی تھی،اسٹاک مارکیٹ میں آغاز میں ہی دیکھے جانے والی تیزی کو گزشتہ روز حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج لینے کے اعلان کے بعد سامنے آیا،پی ایس ایکس میں مجموعی طور پر 9 ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے 22 کروڑ 50 لاکھ حصص کی لین دین ہوئی۔

مجموعی طور پر 349 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 173 کی قدر میں اضافہ، 152 کی قیمتوں میں کمی اور 24 کی قدر میں استحکام رہا،کمپنیوں کے انفرادی کاروباری میں لاٹے کیمیکلز لمیٹڈ 1 کروڑ 42 لاکھ حصص کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، بینک آف پنجاب 1 کروڑ 1 لاکھ حصص کے ساتھ دوسرے، ایزگارڈ نائن 95 لاکھ حصص کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھیں،سٹاک مارکیٹ میں کمرشل بینک اور کمیمیکلز کا شعبہ سب سے نمایاں رہا جبکہ ان کے پیچھے سیمنٹ، ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل کا شعبہ تھا۔

مزید :

قومی -بزنس -