پاکستان بائیوماس سے اتنی بجلی پیدا کرسکتاہے کہ ہمسایہ ممالک بھی مستفید ہوسکتے ہیں :نامور پاکستانی سائنسدان کا دعویٰ

پاکستان بائیوماس سے اتنی بجلی پیدا کرسکتاہے کہ ہمسایہ ممالک بھی مستفید ...
پاکستان بائیوماس سے اتنی بجلی پیدا کرسکتاہے کہ ہمسایہ ممالک بھی مستفید ہوسکتے ہیں :نامور پاکستانی سائنسدان کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)کینیڈا میں خدمات سرانجام دینے والے نامور پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر وسیم پراچہ نے کہاہے کہ پاکستان میں موجو بائیو ماس سے اتنی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے کہ پاکستان اضافی بجلی ہمسایہ ممالک کوبھی فراہم کر سکتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے نامور سائنسدان ڈاکٹر وسیم پراچہ نے کہاہے کہ ہمار ے پاس بہت سے وسائل ہیں جن کواستعمال کرکے ہم بجلی پیدا کر سکتے ہیں ، ہمار ے پاس بائیو ماس کا وسیلہ ہے اور یہ وہ چیزیں ہیں جن کو ہم بیالوجی کے ذریعے پیدا کر سکتے ہیں، بجلی پیدا کرنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہم اپنے وسائل کو کتنا استعمال کرسکتے ہیں، اس سے اتنی بجلی پیدا ہوسکتی ہے کہ ہم اپنے ہمسایہ ممالک کوبھی بجلی فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ونڈ کی مدد سے بھی ہم بجلی پیدا کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ سولر انرجی سے بھی پاکستان بہت زیادہ مستفید ہو سکتا ہے ۔