1نہیں 2نہیں پوری 20۔۔۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کو شرم سے پانی پانی کردیا

1نہیں 2نہیں پوری 20۔۔۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کو شرم سے پانی ...
1نہیں 2نہیں پوری 20۔۔۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کو شرم سے پانی پانی کردیا

  

جامشورو(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے گورنر سندھ وزیر اعظم عمران خا ن کے دعووں کو خاک میں ملاتے ہوئے 20 سے زائد گاڑیوں کے پروٹوکول میں جامعہ سندھ جامشورو پہنچے تو طلبہ ان کے پروٹوکول کو دیکھ کر پریشان ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق تبدیلی اور پروٹوکول نہ لینے کے دعوے دار خود اس ڈگر پر چل پڑے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وزراء،وزراءاعلیٰ اور گورنر سمیت کوئی بھی عہدیدار اضافی پروٹوکول نہیں لے گا ،لیکن گورنر سندھ نے تبدیلی کے دعووں کو خاک میں ملا دیا ،گورنر سندھ عمران اسماعیل جامعہ سندھ جامشوروآئے جہاں انہوں نے تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کرنی تھی لیکن جب وہ شاہانہ انداز میں جامعہ سندھ پہنچے تو طلبہ حیران پریشان رہ گئے کیوں کہ ایک دو نہیں پوری 28 گاڑیوں کا پروٹوکول عمران اسماعیل کے ہمراہ موجود تھا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -جامشورو -