مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجی کی گاڑی کی ٹکر سے شہری ہلاک
سرینگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی گاڑی سے ٹکرا کر ایک شہری ہلاک ہو گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جموں راجوری پونچھ ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوجی کی گاڑی نے ایک ٹرک سے دوسرے ٹرک پر سامان منتقل کرنے والے مزدور کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت 30سالہ مکیش کمار کے طور پر کی گئی ہے ۔