ئنر مند،تعلیم نوجوانوں کو آسان شرائط پر 30لاکھ تک قرضہ دینگے میاں اسلم اقبال

ئنر مند،تعلیم نوجوانوں کو آسان شرائط پر 30لاکھ تک قرضہ دینگے میاں اسلم اقبال

لاہور (فلم رپورٹر)ٹیوٹا سے ڈرائیونگ کی تربیت پانے والے چھ سو طلباء اور طالبات میں ڈرائیونگ لائسنس دینے کی تقریب الحمرا ہال میں منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انڈسٹریز اور سکل ڈیولپمنٹ میاں اسلم اقبال تھے۔تقریب میں چئیرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق،سی ٹی او ملک لیاقت،اوبر کے جی ایم سعدپال اور سی او اوٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہنر مند اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرائط پر تیس لاکھ تک کا قرضہ دیا جائے گا۔پنجاب میں چار یونیورسٹیز آف ٹیکنالوجی بنائی جارہی ہیں تاکہ فنی تربیت میں اعلی تعلیم کے مواقع دستیاب ہو سکیں۔انہوں نے کہا ٹیوٹا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ فیصل آباد اکنامک زون میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اس سے ہمارے نوجوانوں کے لئے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔چئیر پرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل ٹیوٹا کا چارج سنبھالا اور اس کو نئے وژن کی طرف گامزن کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ایک کروڑ فراہمی روزگار کے مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب ٹیوٹا صرف فنی تربیت نہیں بلکہ اپنے پاس آوٹس کے لئے روزگار کا بندوبست بھی کر رہا ہے۔ملک اور بین الاقوامی سطح پر اپنے طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔اس موقع پر دو ایم او یوز پر دستخط کئے گئے پہلا ایم او یو ٹیوٹا اور سٹی ٹریفک پولیس کے درمیان تھا۔جبکہ دوسرا ایم او یو ٹیوٹا اور اوبر کے مابین تھا۔ٹیوٹا کی طرف ایم او یوز پر علی سلمان صدیق،ٹریفک پولیس کی طرف سے ملک لیاقت جبکہ اوبر کی طرف سے سعد پال نے ایم او یوز پر دستخط کئے۔تقریب سے سی ٹی او ملک لیاقت اور سی او او اختر عباس بھروانہ نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبا ل نے طلبہ میں لائسنس اور ان طلبہ کو ٹریننگ دینے والے ٹرینرز میں تعریفی اسناد اور چیکس تقسیم کئے۔اوبر اور اخوت نے طلبہ کی رجسٹریشن کے لئے اپنے سٹالز بھی لگائے تھے جس میں نوجوانوں نے بہت دلچسپی اظہار کیا۔تقریب حاضرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : کامرس /رائے


loading...