پاکستان پوسٹ آج ڈاک کا عالمی دن منائے گا

پاکستان پوسٹ آج ڈاک کا عالمی دن منائے گا

لاہور(پ ر)ڈاک کا عالمی دن ہر سال9اکتوبر کوعالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ پاکستان پوسٹ بھی حسب روایت 9اکتوبر 2019 ء کو یونیورسل پوسٹل یونین کی 145 ویں سالگرہ کے طورپر ڈاک کاعالمی دن منائے گا۔یونیورسل پوسٹل یونین کے مقاصد کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان پوسٹ دور ِحاضر کے جدید تقاضوں اورجدید ٹیکنولوجی سے ہم آہنگ ہوکر صارفین کی ضروریات کے مطابق بلاتفریق معیاری اورسستی ڈاک اورمالیاتی خدمات فراہم کرنے پر کار فرما ہے اور اس موقع پر اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ 9 اکتوبر 2019ء کوڈائریکٹوریٹ جنرل پاکستان پوسٹ کی بلڈنگ واقع سیکٹرG-8/4 اسلام آباد میں ڈاک کے عالمی دن کے سلسلہ میں ایک سادہ مگر پرُوقار تقریب منعقد ہوگی۔

جس میں چیئرمین/ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا، یو۔پی۔یو کے جھنڈے کی پرچم کُشائی کریں گے اورڈاک کے عالمی دن کے حوالے سے یو۔پی۔ یو کے ڈائریکٹر جنرل کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان پوسٹ کے افسران اورعملہ شرکت کرے گا۔

اسی طرح یو۔ پی۔ یو پرچم کُشائی کی تقریبات ملک بھر کے پوسٹل سرکلوں، ریجنوں اور یونٹ حلقوں میں منعقد کی جائیں گی۔

مزید : کامرس /رائے


loading...