”سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے“ کاٹریول گالا کیلئے 50فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

”سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے“ کاٹریول گالا کیلئے 50فیصد ڈسکاؤنٹ کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) آن لائن ٹریول ایجنسی ”سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے“ نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ 10 اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو اپنا انتہائی متوقع ٹریول گالا لانچ کرے گی۔ اِس کا نام 10.10ٹریول گالا رکھا گیا ہے،جو فلائٹس اور ہوٹل بکنگ میں 72 گھنٹے تک جاری رہنے و الے سیلز ایونٹ میں 50 فیصد تک زبردست رعایت دینے کا وعدہ کرتی ہے۔لہٰذا اپنے کلینڈر کو مارک کریں اور الارمز کو ترتیب دیں کیونکہ یہ 10.10 ٹریول؎ گالا آنے والے تمام سفری ڈیلز کے لئے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو گی۔یہ ایک طرح کا آن لائن ٹریول سیل فیسٹیول ہو گا۔ اُمید کی جا رہی ہے کہ یہ گزشتہ سال کی بھی سیل کا ریکارڈ توڑ دے گا کیونکہ پاکستانی موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے آسمان کو چھوتی مہنگائی میں ایسی ڈیلز تلاش کرتے رہتے ہیں کہ جن سے اُن کے سفری اخراجات میں نمایاں کمی واقع ہو سکے۔
سی ای او ”سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے“ شاذل مہکری نے اِس نئی پیشرفت بارے اپنے جوش و جذبے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ:
”سستا ٹکٹ ڈاٹ پی کے اپنے صارفین کو سستی اور آسان سفری خدمات کی پیشکش پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ہم ہر سال یہ کوشش کرتے ہیں کہ ایک بڑی اور بہتر رعائیت کی پیشکش کی جائے اور یہ 10.10گالا کچھ مختلف نہیں ہے۔ خیال یہ ہے کہ مسافروں کو انتہائی سستے داموں اپنے سفر کا منصوبہ بنانے کا موقع فراہم کیا جائے۔“
اس ٹریول سیل ایونٹ کے دوران صارفین فلائٹ اور ہوٹل کی بکنگ کے دوران بڑے پیمانے پر رعایت حاصل کر سکیں گے۔ اِس بڑے پیمانے کی رعایت کے لئے صارفین کو 10تا 12اکتوبر تک کریزی آور (Crazy Hour) پر نگاہ رکھنا ہو گی۔

مزید :

کامرس -رائے -