مردان ویمن چیمبر کی صدر نازیہ شاہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

مردان ویمن چیمبر کی صدر نازیہ شاہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

پشاور(آن لائن)مردان وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر نازیہ شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔اس موقع پر وومن چیمبر کی ایگزیکٹو کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چیمبر صدر نازیہ شاہ نے کہاکہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے کاروباری خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ملکی معیشت کو استحکام دینے کے لئے بھی تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ مردان کے خواتین میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن انہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے جس کے لئے وومن چیمبر اپنے پلیٹ فارم سے انہیں مواقع فراہم کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ وومن چیمبر کے پلیٹ فارم سے ہنر مند خواتین اپنے بنائے ہوئے ملبوسات،سلائی کڑھائی،ہینڈ کرافٹ، ایمبرڈری،پینٹنگ اور دیگر چیزوں کو عالمی منڈوں تک پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وومن چیمبر میں کسی بھی قسم کی گروپ بندی نہیں ہے بعض عناصر اس ادارے کو بھی خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں لیکن وہ عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کھبی بھی کامیاب نہیں ہونگے۔نومنتخب سینئر نائب صدر تہمینہ بیگم اور نائب صدرشازیہ سردار نے کہاکہ چیمبر کے ساتھ رجسٹریشن کر کے خواتین یو ایس ایڈ کے ساتھ منسلک ہو کر اپنی آمدن کو بڑھا سکتے ہیں۔

پاکستان میں 60فیصدمرد

اور خواتین چھوٹے اور درمیانی کاروبار سے وابستہ ہے ان کے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لئے چیمبر کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں َ۔

مزید : کامرس /رائے


loading...