ایف بی آرکے تاخیری حربے تشویش پیدا کر رہے ہیں‘ حاجی حنیف
لاہور(لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈ کے صدر حاجی حنیف نے کہا ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل روز بروز سنگین بحران کا شکار ہو رہے ہیں ایف بی آر کی طرف سے تاخیری حربے تاجر برادری میں تشویش پیدا کر رہے ہیں وہ گزشتہ روز الخدمت گروپ مین شاعالم مارکیٹ کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف وفاداری کی ایک بڑی تقریب سے خطاب کر رہے تھے شاہ عالم بورڈ کے صدر حاجی حنیف جنرل سیکریٹری خرم لودھی چیف پیٹرن ملک صابر اور چیف ا?رگنائزر ملک رضوان نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا جس میں سرپرست اعلیٰ جمیل چیئرمین یحی منور خان صدر ملک سلیم جنرل سیکریٹری فرحان شفیق ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ارسلان وسیم وائس چیئرمین حسن سئینر نائب صدر حاجی ندیم نائب صدور میں وقاص منیر عارف منیر احمد فنانس سیکریٹری اشتیاق سیکریٹری اطلاعات شہزاد سلیم جائنٹ سیکریٹری مظاہر علی رابطہ سیکریٹری تبسم شامل تھے نو منتخب جنرل سیکریٹری سیٹھ فرحان شفیق نے اپنے خطاب میں انجمن تاجران شاہ عالم مارکیٹس بورڈپر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور یہ کہ ان کی تنظیم بورڈ کے سدر حاجی حنیف کی قیادت میں تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کرے گی۔