ویٹرنری یونیورسٹی میں برو سیلا بیماری کی تشخیص اور پر کھ کر ٹھیک لکھنے کے موضوع پرقومی ورکشاپ اختتام پذیر

ویٹرنری یونیورسٹی میں برو سیلا بیماری کی تشخیص اور پر کھ کر ٹھیک لکھنے کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پتھا لو جی نے گذشتہ روزہا ئیر ایجو کیشن کمیشن پاکستان اور ٹیکنا لو جی ڈیو یلپمنٹ فنڈکے باہمی اشتراک سے برو سیلا (چھوت ت کی بیماری) کی تشخیص اور پر کھ کر ٹھیک لکھنے کے مو ضو ع پر دو روزسے جاری نیشنل ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب کی مشتر کہ صدارت پرو وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو دربا نی اور مشہور بزنس مین سیدحسن ر ضا نے کی اور ورکشاپ کے شر کا اور ریسورس پرسنز میں سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین ڈیپا رٹمنٹ آف پتھا لو جی پرو فیسر ڈاکٹر عا صم اسلم،ڈاکٹر را حیلہ اختراور ملک بھر سے پروفیشنلز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کی ڈائگا نوسٹک لیبا رٹری یو ڈی ایل فارمنگ کمیو نٹی کے جا نوروں / مویشیوں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی تشخیص کے لیئے لیبا رٹر ی سہو لیات فراہم کر رہی ہیں اور مویشی پال کسا نو ں کی بڑ ی تعداد ان سہو لیات سے مستفید ہو رہی ہے۔

سیدحسن ر ضا نے یونیورسٹی اور اندسٹری کے درمیان روا بط کو مضبو ط بنانے پر ویٹر نری یونیورسٹی کی لیڈر شپ کی تعریف کی نیز معلو ما تی ورکشاپ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزر کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ دو روزہ ورکشاپ میں ما ہرین نے سما جی و اقتصا دی لیحاظ سے برو سیلہ تشخیص کی اہمیت، نئے اور پرا نے برو سیلوسز کی تشخیصی تیکنیکس،انسا نو ں اور فارم اینیملز میں برو سیلوسز کی تشخیصی،سائنٹیفک پیپر را ئٹنگ،تیز پبلیکیشن کے طریقہ کار میں جر نل سیلیکشن سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر تفصیلی لیکچرز دیے گئے۔

مزید :

کامرس -رائے -